FireChat can text without Internet or Mobile Services

FireChat  Can Text Without Internet Or Mobile Services

چیٹنگ کے لیے حیرت انگیز ایپلی کیشن

فائر چیٹ دوسری چیٹ ایپلی کیشن کی طرح ہی ایک ایپلی کیشن ہے مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بغیر وائی فائی، بغیر انٹرنیٹ اور بغیر موبائل سگنل کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینڈریوڈ اور آئی او ایس کے لیے اس ایپلی کیشن کو بنانے کا مقصد کافی دلچسپ تھا ۔ اسے سول نافرمانی کی صورت میں سیاسی مقاصد کے استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا جو اب عام چیٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

فائرچیٹ موبائل فون کے بلوٹوتھ کی مدد سے 200 فٹ کے اندر اندر دوسرے فائر چیٹ انسٹال کیے ہوئے موبائل فون سے چیٹنگ کی سہولت دیتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن 2014 میں عراق میں کافی مشہور ہوئی جب وہاں حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی۔ اس کے بعد ہانگ کانگ میں ہونے والے مظاہروں میں بھی اس کا کھل کر استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)


اسے بنانے والوں نے کہا ہے کہ یہ ایپلی کیشن کوئی ایسا ٹول نہیں کہ جس کی مدد سے آپ جو مرضی بات چیت کر لیں۔

لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ اس ایپلی کیشن میں ڈیٹا کو انکرپٹ نہیں کیا جاتا۔اس چیت ایپلی کیشن سے ایک وقت میں 10ہزار لوگ سے چیٹ کی جا سکتی ہے۔

گوگل پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ایپل ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-03-21

More Technology Articles