Firefox Private Relay Is Mozilla’s Latest Experimental Service

Firefox Private Relay Is Mozilla’s Latest Experimental Service

فائرفاکس پرائیویٹ ریلے موزیلا کی تازہ ترین تجرباتی سروس ہے

فائر فاکس پرائیویٹ ریلے (ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) موزیلا کی طرف سے نیا تجرباتی پراجیکٹ ہے۔ یہ سروس ابھی انوائٹ اونلی ہے۔ اس سروس کی مدد سے صارفین  اپنے انباکسز میں غیر ضروری اور سپام ای میلز کی آمد کو کم کر سکتے ہیں۔ فائرفاکس پرائیویٹ ریلے ایک پراکسی ای میل سروس ہے۔

(جاری ہے)

اس سروس کے استعمال کے لیے صارفین  کو پہلے ایک ایڈون انسٹال کرنا ہوگا  (انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)
اس سروس کا آئیڈیا یہ ہے کہ صارفین  کو جب بھی کسی ویب سائٹ پر عارضی طور پر سائن اپ کرنا پڑے تو وہ ویب سائٹ پر عارضی ای میل ایڈریس دیں۔

اس ایکسٹیشن کی مدد سے صارفین با آسانی من پسند عارضی ای میل ایڈریس  بنا سکتے ہیں۔ ان ای میل ایڈریس پر آئی ہوئی ای میلز صارفین کے اصل ای میل آئی ڈی پر ری ڈائریکٹ کر دی جاتی ہیں۔ اگر آپ کو لگے کہ کسی عارضی ای میل ایڈریس کی طرف سے زیادہ ہی ای میلز آ رہی ہیں تو اسے ختم کر کے دوسرا ایڈریس استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-05-01

More Technology Articles