Folding at Home Android app now fights cancer while you sleep

Folding At Home Android App Now Fights Cancer While You Sleep

اپنے سمارٹ فون سے بیماروں کی مدد کریں

دوسروں کی ذرا کی بھی مدد کر کے دل خوشی سے بھر جاتا ہے، کسی کا سودا سلف لا دینا، کسی کو سڑک پار کرا دینا، کسی کا سامان اٹھا لینا ایسے کام ہیں جو دیکھنے میں بہت چھوٹے ہیں مگر روح کو سکون مہیا کرتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس دوسروں کی مدد کرنے کے اتنے زیادہ مواقع نہیں تو خوش ہو جائیں۔ اب آپ سوکر بھی دوسروں کی مدد کر سکتے ہیں، مگر اس کے لیے آپ کے پاس اینڈریوڈ سمارٹ فون ہونا ضروری ہے۔


سونی نے اینڈریوڈ کے لیے فولڈنگ ایٹ ہوم( Folding@Home) کے نام سے اپنی ایپلی کیشن کو اپ گریڈ کیا ہے، جس کے بعد صارفین اپنے سمارٹ فون کی پروسیسنگ پاور کو مختلف بیماریوں جیسے الزائمر، چھاتیوں کے سرطان، پارکنسن وغیرہ علاج کی تحقیق میں استعمال کر سکتے ہیں، یہ تحقیق سٹینفورڈ یونیوررسٹی میں مستقل جاری رہتی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ اپنے سمارٹ فون کوچارج رکھیں اور وائی فائی آن رکھیں، آپ کا سمارٹ فون مستقل بنیادوں پر طبی تحقیق میں استعمال ہوتا رہے گا۔

بہتر یہ ہے کہ جب آپ سو رہے ہوں موبائل کی وائی فائی کو آن رکھیں، بس آپ سوتے رہیں اور طبی تحقیق ہوتی رہے گی۔
یہ ایپلی کیشن آپ کے گوگل اکاؤنٹ سے مربوط ہو جاتی ہے، جس کے بعد آپ کے تعاون پر آپ کو بیج کی طرح کے ایوارڈ ملتے ہیں۔
اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Folding at Home Android app now fights cancer while you sleep
تاریخ اشاعت: 2015-07-09

More Technology Articles