Giphy launches a full fledged Android App

Giphy Launches A Full Fledged Android App

گفی نے اینڈروئیڈ کےلیے بھی ایپلی کیشن متعارف کرا دی

گفی(Giphy) نے پچھلے سال اکتوبر میں آئی او ایس کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی، اب  اینڈ روئیڈ کے لیے بھی گفی ایپلی کیشن موجود ہے۔ اس سے پہلے گفی پلے سٹور پر فیس بک میسنجر  پلگ ان کی صورت میں موجود تھی۔
اینڈروئیڈ ایپ میں صارفین GIF تصاویر کو تلاش کرنے کے بعد ٹیکسٹ، ای میل اور چیٹ سروس میں شیئر کر سکتے ہیں۔ گفی فار ویب اور آئی او ایس کی طرح صارفین ایسی تصاویر کو بھی تلاش کر سکتے ہیں، جو اُن کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہو۔

(جاری ہے)


گفی اب پلے سٹور پر بھی دستیاب ہے۔ اگر آپ پہلے ہی فیس بک میسنجر پلگ ان استعمال کر رہے ہیں تو گفی آپ کو ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کا کہے گی دوسری صورت میں انسٹال کا آپشن ہوگا۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی  کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گفی ویب ورژن کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-20

More Technology Articles