Gmail testing new features

Gmail Testing New Features

جی میل ایک نئی شکل و صورت کے ساتھ سامنے آئے گی

گوگل جلد ہی جی میل میں کچھ نئے گروپس کے ساتھ ساتھ پن اور سنوزنگ (ای میل کو پڑھا ہوا تصور کرنا)متعارف کروانے والا ہے۔

نیچے دی گئی تصویر میں نئی خصوصیات کے ساتھ زیادہ بہتر صارف انٹر فیس اور کچھ نئے گروپس کو دکھایا گیا ہے۔

اس کے مطابق جی میل پہلے سے موجود چار سماجی، پروموشنز، فورمز اور اپڈیٹس میں تین نئی categories شامل کرے گا جس میں ’ سفر، خریداری اور فنانس شامل ہیں۔

(جاری ہے)


اضافی فیچرز میں گوگل کی طرف سے ان باکس کے اوپر ای میل کو پن کرنا اور سنوزنگ کرنا (ای میل کو پڑھا ہوا تصور کرنا)کو ٹیسٹ کرنا متوقع ہے۔ جی میل کی ظاہری شکل تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں۔تصویروں میں گول نشانات، پہلے سے زیادہ سفید جگہ، اور مجموعی طور پر گوگل وائی کا ظاہر ہونا نظر آرہا ہے۔
یہ تمام تبدیلیاں ایک ساتھ رونما نہیں ہوگئیں، بلکہ کچھ وقفوں سے نظر آئیں گئیں۔اور اگلے چند دنوں تک سب سے پہلے اینڈرائیڈ میں نظر آنے کے امکانات ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-03

More Technology Articles