Google Allo is a new chat app

Google Allo Is A New Chat App

گوگل ایلو(Allo)۔ گوگل کی نئی چیٹ ایپلی کیشن

آج گوگل آئی / او میں سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل فوٹوز کے صارفین کی تعداد 200 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گوگل نے دو ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی ہے، جن سے فوٹوز کے ذریعے کمیونی کیشن کی جا سکتی ہے۔
ان میں سے ایک نئی میسجنگ ایپ کا نام گوگل ایلو(Allo) ہے۔ یہ ایپ فون نمبر کی بنیاد پر کام کرتی ہے، اس لیے اس پر سائن ان ہونے کے لیے وقت صرف کرنا نہیں پڑتا۔

اس میں ایک گوگل اسسٹنٹ بھی ہے، ا س ایپ میں آپ چیٹ بھی کر سکتے ہیں اور گوگل سرچ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔گوگل نے اس ایپ کے جو فیچر بتائے ہیں، اُن میں سے ایک فیچر وزپرشاؤٹ کا ہے، جس کی مدد سے تصاویر ہر ٹیکسٹ لگایا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کا ایک فیچر سمارٹ ریپلائی کا بھی ہے۔ یہ فیچر خود سمجھ جاتا ہے کہ اب آپ جواب میں So Cute کہنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب کوئی آپ کو بچے کی تصویر بھیجے تو یہ پہلے ہی so cuteکا اندازہ لگا لے، تاہم یہ فیچر وقت کے ساتھ آپ کے جوابات سیکھ کر بہتر ہوتا چلا جاتا ہے۔یہ گوگل کے پاورفل امیج ریکوگنیشن انجن کی بدولت تصاویر کو بھی شناخت کر سکتا ہے۔یہ ایپ سمارٹ ریپلائی میں سٹیکر اور ایموجیز بھی ظاہر کرتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن آپ کے لیے ریسٹورنٹ میں ریزرویشن بھی کرا سکتی ہے اور میچ کا سکور بھی بتا سکتی ہے۔
بنیادی طور پر یہ وہ تمام کام کر سکتی ہے، جو گوگل سرچ میں ممکن ہے۔
یہ ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کرتی ہے۔ایپ میں آپ یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ میسجز کتنی دیر تک موجود رہے۔

پلے سٹور پر اس ایپلی کیشن کی پری رجسٹریشن کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2016-05-18

More Technology Articles