Google Chrome bans extensions from the address bar

Google Chrome Bans Extensions From The Address Bar

گوگل کروم نے ایکسٹینشنز کے ایڈریس بار میں ظاہر ہونے پر پابندی لگا دی

آج گوگل کروم کی بڑی اپ ڈیٹ کے بعد آپ کروم کو دیکھ شاید تھوڑا کنفیوژ ہوجائیں۔ اب آپ کو ایڈریس بار میں ظاہر ہونے والی تمام ایکسٹینشنز ایڈریس بار کے دائیں طرف نظر آ رہی ہونگی۔
کروم 49 میں ایڈریس بار میں ظاہر ہونے والی ایکسٹینشنز کو زبردستی باہر کا رستہ دکھا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نظروں سے اوجھل رہ کر کام کرنے والی ایکسٹیشنز بھی اب آپ کے سامنے آ گئیں ہونگی۔

(جاری ہے)

اگر آپ نے بہت سی ایکسٹیشنز انسٹال کی ہوئیں ہیں تو آپ کو آج ایک دم ان کا رش نظر آرہا ہے گا، تاہم گوگل نے صارفین کو سہولت دی ہے کہ وہ انہیں پھر سے نظروں سے اوجھل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں ایکسٹینشن پر رائٹ کلک کرنا پڑے گا۔
گوگل کے مطابق یہ قدم صارفین کی سیکورٹی کو محفوظ بنانے کےلیے اٹھایا گیاہے، کیونکہ بہت سے صارفین کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کون کون سی ایکسٹینشن انسٹال کی ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-05

More Technology Articles