Google Drive for Android update

Google Drive For Android Update

گوگل ڈرائیو فار اینڈریوڈ کی نئی اپ ڈیٹ

گوگل نے اپنی ایپلی کیشن ڈرائیو فار اینڈریوڈ میں چند تبدیلیا ں کی ہیں۔نئی تبدیلیوں کی بدولت ایک ہی ساتھ بہت سی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ اور شیئر کیا جا سکے گا۔
ورژن 2.2.23میں دوسرے لوگوں کے لیےایک ساتھ بہت سی فائلیں سلیکٹ کر کے شیئر کی جا سکتی ہیں،ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے ورژن میں کئی فائلیں ڈاؤن لوڈ تو ہو جاتی تھیں مگر شیئر نہیں ہوتی تھیں۔اب بس فائل کو ٹیپ کر کے ہولڈ کریں،اس کے بعد گول چیک باکس کو منتخب کر لیں۔اس کے بعد دوسری شیئر کرنے والی فائلز کے ساتھ بھی یہی کچھ کریں۔
شیئرنگ مینو بھی زیادہ واضح ہو گیا ہے۔ رابطوں میں خالی باکس کی جگہ تصاویر شامل ہو گئیں ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپ ڈیٹڈ ایپلی کیشن کو پلے سٹور پر شامل کر دے گا۔

Google Drive for Android update
تاریخ اشاعت: 2015-06-29

More Technology Articles