Google Fortunetelling’- predicting the future of war struck migrants

Google Fortunetelling’- Predicting The Future Of War Struck Migrants

کیا واقعی گوگل نے قسمت کا حال بتانا شروع کر دیا؟

آج کل انٹرنیٹ پرگوگل کے نام سے ایک ویب ایپلی کیشن Fortunetelling- Predict Your Future کا کافی چرچا ہے۔اس ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ آپ اس سے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں، لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ betagoogle.com کا گوگل سے کوئی تعلق نہیں۔ویب سائٹ پر گوگل کا نیا لوگو اور نیا فیوئیکون استعمال گیا ہے، جس کا مقصدصرف ویب سائٹ کے ٹریفک میں اضافہ ہے۔


اس ویب سائٹ کی سرچ بار پر کلک کرتے ہی پہلے سے تیار سوالات ظاہر ہوجاتے ہیں۔ان سوالات میں کیا انسان کبھی لڑنا بندکریں گے؟کیا کوئی ایسی جگہ ہے جو مجھے قبول کرے؟ اور کیا میں کبھی اپنے خاندان والوں سے مل پاؤں گا؟ جیسے سوالات ہیں۔ویب سائٹ پر ایک بٹن Predict My Future کا بھی ہے۔سوالات یا بٹن پر کلک کرتے ہی ایک صفحہ سامنے آجاتا ہے جس پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ مستقبل بناتے والی ویب سائٹ نہیں بلکہ یہ جعلی ویب سائٹ 6کروڑ پناہ گزینوں کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ پر لوگوں کو پناہ گزینوں کے لیے چندہ دینے کی اپیل بھی کی جاتی ہے۔
یہ ویب سائٹ نیدر لینڈ کی ایک کمپنی برین میڈیا نے بنائی ہے۔برین میڈیا نے اس ویب سائٹ پر عطیات جمع کرنے کے لیے جو ربط دیا ہے وہ یونائیٹڈ نیشن رفیوجی ایجنسی کا ہے۔برین میڈیا کے مالک جورٹ بوٹ کا کہنا ہے کہ اُن کی ویب سائٹ لوگوں میں پناہ گزینوں سے آگاہی کے حوالے سےکافی کامیاب رہی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-09-21

More Technology Articles