Google Inbox to offer a way to take back sent email

Google Inbox To Offer A Way To Take Back Sent Email

گوگل کی نئی ای میل ایپ ان باکس کا حیرت انگیز فیچر منظر عام پر آگیا!!!

گوگل کی جانب سے حال ہی میں ان باکس ایپ کے نام سے ایک ایپلیکیشن متعارف کروائی گی تھی۔ اب گوگل نے اس ایپ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے ۔ یہ فیچر ’ انڈو سینڈ‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے۔اس کی مدد سے بھیجی گئی ای میل کو کینسل کیا جا سکتا ہے، اور اُسے واپس منگوایا جا سکتا ہے۔
انجینئیرز کی ٹیم کے مطابق گوگل کی یہ نئی ایپ ای میلز کا مستقبل ہوگی اور جلد ہی گوگل اور جی میل کو اس سے بدل دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان باکس ایپ میں ای میلز بنڈلز کی صورت میں کام کرے گی۔یعنی آپ چاہیں تو ایک جیسی ای میلز کو ایک ہی جگہ پر اکٹھا کر سکیں گے۔یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر کام کرے گی۔
ریلیز کی گئی تصاویر کے مطابق انٹر فیس نہایت آسان اورنئے لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم کا فی ملتا جلتا لگتا ہے۔
اگرچہ ابھی تک کمپنی کی جانب اس کی ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی مگر امید ہے کہ جلد ہی یہ ریلیز کردی جائے گی.

تاریخ اشاعت: 2014-12-08

More Technology Articles