Google introduced Spaces

Google Introduced Spaces

گوگل نے نئی میسجنگ ایپ Spaces متعارف کرا دی

گوگل نے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے، جس کا نام سپیسز(Spaces) ہے(ویب سائٹ وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)۔اس ایپلی کیشن کا مقصد مخصوص موضوعات پر گروپ ڈسکشن کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
اس ایپ سے کسی بھی مخصوص دلچسپی کی سپیس بنانا اور پھر ڈسکشن کے لیے دوستوں کو دعوت دینا کافی آسان ہے۔ اس ایپ میں گوگل سرچ، یوٹیوب اور کروم کو پہلے سے شامل کر دیا گیا ہے، یعنی آپ کو مواد شیئر کرنے کےلیے مختلف ایپلی کیشنز میں سوئچ کرنا نہیں پڑے گا۔


اس ایپ میں چیٹ بھی کی جا سکے گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ایپ بک کلب، سٹڈی گروپ، ٹی وی شوز پر ڈسکشن یا چھٹیوں کی منصوبہ بندی جیسے امور کے لیے بہترین ہوگی۔یہ ایپ کسی حد تک پنٹرس سے مشابہہ ہے مگر اس میں چھوٹے گروپس پر فوکس کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


صارفین اپنے دوستوں کو ای میل، سوشل میڈیا یا میسجنگ ایپ کے لیے ذریعے سپیس پر بلا سکتے ہیں۔ اس میں ایک سرچ فیچر بھی ہے، جس کی مدد سے پرانی پوسٹس کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
سپیسز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ جلد ہی لائیو ہوگی لیکن آپ کو اتنا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ اس ایپ کو اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کےلیے لانچ کررہا ہے۔ صارفین اپنے جی میل اکاؤنٹ سے اسے استعمال کر سکیں گے۔

Google introduced Spaces
تاریخ اشاعت: 2016-05-16

More Technology Articles