Google launches its Facetime like Duo video calling app

Google Launches Its Facetime Like Duo Video Calling App

گوگل نے فیس ٹائم کی طرح کی اپنی نئی ایپ گوگل ڈواؤ لانچ کر دی

گوگل نے اپنی آئی /او کانفرنس میں گوگل ڈواو کو متعارف کرایا تھا۔گوگل نے اب اس کراس پلیٹ فارم فری ویڈیو کالنگ ایپ کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیےجاری کر دیا ہے۔اس ایپلی کیشن سے صارفین کسی کے ساتھ بھی ون آن ون ویڈیو کال کر سکیں گے۔ اس ایپلی کیشن کا ایک اہم فیچر Knock Knock کا ہے، اس فیچر سے صارفین کال اٹھانے سے پہلے ہی کالر کو دیکھ سکیں گے۔


یہ ایپلی کیشن صارفین کے انٹرنیٹ کنکشن کی رفتار کو مدنظر رکھ کر خود بخود مناسب ویڈیو ریزولوشن سیٹ کر دیتی ہے۔اس کے علاوہ ایپلی کیشن تمام کالز کو انکرپٹ بھی کرتی ہے۔
گوگل میسجنگ ایپلی کیشن کے میدان میں کافی دیر سے داخل ہوا۔ اس سے پہلے مائیکروسافٹ سکائیپ اور فیس بک میسنجر مارکیٹ کے اچھے خاصے شیئر پر قابض ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کو صارفین کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ابھی خاصا صبر کرنا ہوگا۔


یہ ایپلی کیشن ابھی محدود صارفین کےلیے لانچ ہوئی ہوئی ہے۔ تمام دنیا کے صارفین کے لیے اسے چند ہفتوں میں لانچ کر دیا جائے گا۔
اس ایپلی کیشن کی گوگل پلے سٹور پر رجسٹریشن یا ڈاؤن لوڈ کےلیے یہاں کلک کریں۔
اس ایپلی کیشن کی ایپ سٹور پر رجسٹریشن یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-16

More Technology Articles