Google launches Science Journal to turn your phone into a research lab

Google Launches Science Journal To Turn Your Phone Into A Research Lab

گوگل سائنس جرنل ۔ اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

گوگل کا ماننا ہے کہ ہم سب میں بھی ایک سائنسدان چھپا بیٹھا ہے۔ اس سائنسدان کو آسانی فراہم کرنے کے لیے گوگل نے ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے جو آپ کے سمارٹ فون کو ہی چھوٹی سی مگر پاور فل ریسرچ لیب میں بدل دے گی۔
سائنس جرنل ایپلی کیشن آپ کے فون کے سنسر استعمال کر کے رئیل ٹائم میں ڈیٹا کی ریکارڈنگ اور پیمائش کرتی ہے۔

اس ڈیٹا میں حرکت ، روشنی، آواز اور دیگر بہت سی چیزوں کا ڈیٹا ہو سکتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن تفصیلی پیمائش کے لیے Arduino ڈیوائسز سے بھی کنکٹ ہوسکتی ہے۔
اگرچہ اس حوالے سے دوسری ایپلی کیشنز بھی ہیں مگر سائنس جرنل ڈیٹا کو گراف اور چارٹس کی شکل میں دکھانے اور مشاہدات کے نوٹس لینے میں سب سے بہترین ہے۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن میں آپ پیمائش لیتے ہوئے وائس نوٹس بھی لے سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن میں آپ نتائج کا دوسرے تجربات سے موازنہ کر کے حتمی نتیجے تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
گوگل نے ایکسپلوریم کے ساتھ لیب کٹ کے ساتھ سائنس جرنل کی فروخت کا معاہدہ بھی کیا ہے۔
اس کٹ میں کچھ ایسے آلات اور سنسر شامل ہیں جو فون میں نہیں ہوتے۔
گوگل سائنس جرنل ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ آئی او ایس کے لیے یہ کب متعارف کرائی جائے گی۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-21

More Technology Articles