Google new Android app makes it easy to save mobile data

Google New Android App Makes It Easy To Save Mobile Data

ٹرائی اینگل۔ موبائل ڈیٹا کی بچت کے لیے زبردست ایپلی کیشن

گوگل کی متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن ٹرائی اینگل (Triangle) موبائل ڈیٹا کی بچت کےلیے زبردست ٹول ہے۔
ٹرائی اینگل کو استعمال کرنے کے لیے اسے کئی کاموں کی اجازت دینا پڑتی ہے۔ ایک کام تو وی پی این سیٹ اپ کرنا بھی ہے۔اس کے بعد صارفین اپنے ڈیٹا کے استعمال کو مانیٹر کر سکتے ہیں اور مخصوص ایپلی کیشن کو ڈیٹا پھونکنے سے روک سکتے ہیں۔یہ ایپ 2G/3G/4G آن ہونے پر بھی کام کرتی ہے۔


یہ ایپلی کیشن اس وقت کافی کام آتی ہے جب آپ بھول جائیں کہ آپ کا ڈیٹا کافی محدود ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن سے آپ دوسری ایپس کو محدود وقت کے لیے موبائل ڈیٹا کے استعمال کی اجازت دے سکتے ہیں۔
گوگل اس وقت فلپائن میں اس ایپ کے تجربات کر رہا ہے۔ اس لیے پلے سٹور پر یہ صرف وہاں کے صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم خطرہ مول لینے والے افراد اپنی ذمہ داری پر اس کی اے پی کے فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

Google new Android app makes it easy to save mobile data
تاریخ اشاعت: 2017-07-03

More Technology Articles