Google new app lets you order food and call a plumber in India

Google New App Lets You Order Food And Call A Plumber In India

گوگل کی نئی ایپ سے بھارتی صارفین کھانا آرڈر کرنے کے ساتھ پلمبر بھی بلا سکیں گے

گوگل نے بھارت کی بڑی مارکیٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے تجرباتی طور پر ایک نئی ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔

ایرو(Aero) کی مدد سے بھارت کے اینڈروئیڈ صارفین کھانا بھی آرڈر کر سکیں گے اور گھر میں پلمبر کو بھی بلا سکیں گے۔یہ ایپلی کیشن فی الحال بنگلور اور ممبئی میں متعارف کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپ سے صارفین فوڈ ڈیلیوری، بیوٹی،گھروں کی مرمت، ااشیاء کی مرمت، فٹنس ٹریننگ، فزیو تھراپی اور دوسری سروسز حاصل کر سکتے ہیں ۔اس ایپ سے صارفین پروفیشنلز کے ساتھ میٹنگ طے کر سکتے ہیں اور خریداری بھی کر سکتے ہیں۔گوگل نے اسے مقامی پارٹنرز کے تعاون سے بنایا ہے۔
گوگل نے اس سے پہلے اس طرح کی سروسز متعارف نہیں کرائی، لگتا ہے کہ اس تجربے کی کامیابی کی صورت میں گوگل اسے مزید ممالک تک پھیلائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-13

More Technology Articles