Google Now finally pulls in data from your favorite apps

Google Now Finally Pulls In Data From Your Favorite Apps

گوگل ناؤ۔ گوگل کی ایک اور زبردست سروس

گوگل ناؤ (Google Now) گوگل کی نئی سروس ہے جس میں گوگل تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن سے ڈیٹا لے کر آپ کو، سکرین پر کارڈ کی شکل میں ، اس وقت اور اس جگہ ظاہر کرے گا جہاں آپ کو اس کی ضرورت ہوگی۔اس وقت گوگل ناؤ 40 ایپلی کیشن کو سپورٹ کررہا ہے جن میں Airbnb، Lyft، The Guardian اور Pindora وغیرہ شامل ہیں۔گوگل ناؤ کو استعمال کرنے والا جیسے ہی ائیرپورٹ پہنچے گا Lyft کی مدد سے اسے گاڑی کے لیےدریافت کیا جائے گا۔


وال سٹریٹ جنرل کے مطابق گوگل تھرڈ پارٹی سے کسی صارف کا ڈیٹا شیئر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

مطلوبہ معلومات مہیا کرنے کے لیے صارف کو سکرین پر کارڈ کی شکل میں معلومات دکھائی جائیں گی۔ اگر کوئی صارف چاہے تو ان کارڈ کی مدد سے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن استعمال کر سکتا ہے۔ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن چلنے کے بعد صارف کے ڈیٹا یعنی لوکیشن وغیرہ کی معلومات جان سکتی ہے، مگریہ ایپلی کیشن کے اپنے فیچر کی وجہ سےہوگا نہ کہ گوگل ناؤ اسے یہ معلومات فراہم کرےگا۔
اس وقت گوگل ناؤ صرف اینڈریوڈ کے لیے دستیاب ہے، اسے استعمال کرنے کے لیے دوسری تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کا انسٹال ہونا بھی ضروری ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-02

More Technology Articles