Google Play store will monitor malware in the background

Google Play Store Will Monitor Malware In The Background

گوگل اینڈرائیڈ سے تمام وائرس ختم کرنے کیلئے کوشاں

گوگل کی طرف سے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کیلئے ایک نئی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جسکی بدولت ایسی تمام ایپلیکیشنز کا خاتمہ کیا جا سکے گا جو کسی بھی کسی کے ’’میلوئیر‘‘اور وائرس وغیرہ پھیلا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


گوگل کے مطابق پلے سٹور کا نیا اپ ڈیٹ خودکار طریقے سے تمام ایپلیکیشنز کا جائزہ لے گا، اور ان تمام ایپلیکیشنز کو بلاک کر دے گا جو صارفین کے موبائل یا انکے ڈیٹا کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
گوگل کے مطابق فلحال .001% چانس ہیں کہ کوئی میلوئیر یا وائرس قسم کی چیز صا رف کے موبائل تک پہنچ سکے، لیکن گوگل اس معمولی سے چانس کو بھی صارفین تک نہیں پہنانا چاہتا۔ گوگل کی کوشش ہے کہ .001% کو بھی ختم کیا جا سکے اور اینڈرائیڈ کو مکمل وائرس فری قرار دیا جا سکے۔

تاریخ اشاعت: 2014-02-28

More Technology Articles