Google Talkback screen reader application

Google Talkback Screen Reader Application

گوگل ٹاک بیک: بہترین موبائل سکرین ریڈر

ٹاک بیک ایک Accessibility سروس ہے۔اس کی مدد سے بصارت سے محروم یا بہت ہی زیادہ کمزور نظر والے افراد اینڈریوڈ ڈیوائس کو استعمال کر سکتے ہیں۔یہ ایک سسٹم ایپلی کیشن ہے جو بہت سے سمارٹ فون میں پہلے سے انسٹال ہوتی ہے مگر فعال نہیں ہوتی۔نئے ورژن کی صورت میں اسے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔اس ایپلی کیشن کو فعال کرنے کے لیے
1. سیٹنگ میں جائیں۔
2. Accessibility میں جائیں
(اینڈریوڈ 3.2 یا پیشتر)
3. Accessibility کے چیک باکس کو ان ایبل کر دیں۔


4. ٹاک بیک کے چیک باکس کو ان ایبل کر دیں
(اینڈریوڈ 4.0)
3. ٹاک بیک کو منتخب کر کے سوئچ کو ان ایبل کر دیں
4. بیک کو سلیکٹ کریں اور ایکسپلور بائی ٹچ کو ان ایبل کر لیں
(اینڈریوڈ 4.1 اور جدید)
3. ٹاک بیک کو منتخب کریں اور سوئچ کو ان ایبل کر دیں

ایپلی کیشن کے فعال ہونے کے بعد اگر کسی بھی آئیکون پر انگلی رکھیں گے تو ٹاک بیک اس کا نام بتائے گا۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن کو چلانے کے لیے اس پر دو بار ٹیپ کرنا پڑے گا۔ لمبی فہرست کو سکرول کرنے کا طریقہ بھی بدل جاتا ہے۔فہرست کو سکرول کرنے کے لیے ایک کی بجائے دو انگلیوں کا استعمال کریں اور دو متوازی انگلیوں سے سکرول کریں۔
اگر کسی کے اینڈریوڈ سمارٹ فون میں یہ ایپلی کیشن پہلے سے انسٹال نہیں تو اسے انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-06-06

More Technology Articles