Google Translate Update Adds Camera & Real Time Translation

Google Translate Update Adds Camera & Real Time Translation

دنیا بھر کا سفر ہوا آسان۔۔۔ گوگل ٹرانسلیٹ میں نئی خصوصیات کا اضافہ

گوگل ٹرانسلیٹ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ہمیشہ سے ہی نت نئے فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اس سے پہلے گوگل ٹرانسلیٹ میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا جس سے صارفین کسی بھی ٹیکسٹ کی تصویر بنا کر اس کا ترجمہ کر سکتے تھے۔ یہ سہولت 36 زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔ اب گوگل ٹرانسلیٹ نے صارفین کو مزید سہولت دینے کے لیےگوگل ٹرانسلیٹ کی اینڈریوڈ اور آئی او ایس ایپ میں نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔



ورڈ لینز۔ پوائنٹ اینڈ ٹرانسلیٹ
اب سے پہلے کسی بھی ٹیکسٹ کی تصویر کا ترجمہ کرنے کے لیے پہلے ٹیکسٹ کی تصویر بنا کر محفوظ کرنی پڑتی تھی۔اب گوگل کے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں ٹیکسٹ کی طرف صرف کیمرہ کرنے سے ہی ٹیکسٹ کا ترجمہ موبائل کی سکرین پر سامنے آ جائے گا۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو پوائنٹ اینڈ ٹرانسلیٹ کا نام دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے استعمال کرنے کے لیے موبائل کا انٹرنیٹ سے جڑا ہونا بھی ضروری نہیں۔فی الوقت یہ فیچر انگریزی، جرمن، فرنچ، روسی، پرتگالی، سپینی اور اطالوی زبانوں کے لیے دستیاب ہے۔جلد ہی مزید نئی زبانوں کا بھی اضافہ کر دیا جائے گا۔

ٹرانسلیٹ ایپلی کیشن۔ رئیل ٹائم میں آواز کا ترجمہ
اینڈریوڈ کی ایپلی کیشن میں حقیقی وقت میں ہونے والی گفتگو کے ترجمہ کا فیچر کافی عرصہ سے شامل ہے۔
یہ ایپلی کیشن دو مختلف زبانیں بولنے والے لوگوں کے درمیان تیسرے مترجم کا کام دیتی ہے۔ اس میں شامل نئے فیچر سے اب حقیقی وقت میں ہونے والی گفتگو کا ترجمہ زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ ممکن ہے۔ ترجمہ شروع کرنے کے لیے ایپلی کیشن پر ایک دفعہ ٹیپ کر کے گفتگو شروع کر دیں، چند لمحوں بعد دوبارہ ٹیپ کر کےجس زبان میں ترجمہ کرنا ہو وہ سلیکٹ کر لیں، اس کے بعد بس بولتے رہیں۔ ایپلی کیشن آپ کےبولے ہوئے الفاظ کو دوسری طرف دوسری زبان میں اور دوسرے صارف کے بولے ہوئے الفاظ آپ کی زبان میں دکھاتا رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-16

More Technology Articles