Google Trusted Contacts app lets you share your location

Google Trusted Contacts App Lets You Share Your Location

گوگل کی ٹرسٹڈ کانٹیکٹس ایپ سے اپنے رئیل ٹائم میں اپنے پیاروں کے مقام سے آگاہ ہوں

گوگل نے ایک نئی ایپ اور سروس شروع کی ہے۔ ٹرسٹڈ کانٹیکٹس(Trusted Contacts) ایپلی کیشن سے آپ اپنے پیاروں کے مقام سے رئیل ٹائم میں آگاہ رہ سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ہنگامی صورتحال میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہےتاہم اسے عام حالات میں بھی اپنے پیاروں کی طرف سے مطمئن رہنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایپ انسٹال کرنے کے بعد صارفین سیٹ اپ پراسس سے گزر کر اپنے 50 رابطہ نمبروں کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کر سکتے ہیں یا اُن کی ریکوئسٹ آنے پر اپنی لوکیشن بتا سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے با اعتماد دوست کی ریکوئسٹ پر اپنی لوکیشن نہیں بتائیں گے تو گوگل پانچ منٹ بعد خود بخود انہیں آپ کی آخری معلوم لوکیشن بتا دے گا۔گوگل آپ کے فون کےآف ہونے پر بھی آپ کے بااعتماد رابطہ نمبروں کو آپ کی آخری لوکیشن بتا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اگر چہ بہت سے لوگ اپنی لوکیشن کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتے مگر پھر بھی یہ گوگل کی طرف سے زبردست سروس ہے۔


گوگل نے اس ایپلی کیشن کو ابھی صرف اینڈروئیڈ کے لیے لانچ کیا ہے ، جلد ہی اسے آئی او ایس پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔
اینڈڑوئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
آئی ایس ایس صارفین ایپلی کیشن کی اپ ڈیٹ سے باخبر رہنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-05

More Technology Articles