Google working on a feature that allows Android cameras

Google Working On A Feature That Allows Android Cameras

گوگل کا نیا فیچر ایک نئے انداز سے سرچنگ میں مدد دے گا

گوگل کی گاگلز ایپلی کیشن تو آپ کو یاد ہی ہوگی۔ اس ایپلی کیشن سے گوگل اینڈروئیڈ فون کے کیمرے سے لی گئی تصاویر سے گوگل سرچ رزلٹ دکھاتا ہے۔گوگل گاگلز جانوروں اور فرنیچر پر کام نہیں کرتی مگر مشہور مقامات، کتابوں کے ٹائٹل، کیو آر کوڈزاور ٹیکسٹ  وغیرہ کی تصاویر بنا کر اسے گوگل سرچ کے نتائج  میں ظاہر کر سکتی ہے۔ گوگل گاگلز  مختلف زبانوں میں لکھی گئی تحریر کی  تصویر بنا کر تحریر کو شناخت کر کے اس کا ترجمہ بھی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)


ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل ایک ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کی مدد سے اینڈروئیڈ صارفین گوگل کیمرہ ایپ کو اور اپنے اینڈروئیڈ فونز کو خاص اشیاء کی معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر کیمرے سے تصویر لیتے ہوئے  آپ کو مختلف اشیاء  میں سے صرف کپ کی تصویر لینی ہے تو آپ کو کپ کے گرد انگلی سے  آؤٹ لائن بنا کر  اسے سلیکٹ کرنا پڑےگا۔ نئے فیچر کے مطابق کپ کی تصویر لینے سے پہلے یا بعد میں  بھی آؤٹ لائن بنائی جا سکتی ہے، اس کے جواب میں گوگل جو معلومات فراہم کرے گا، اس میں  اُن سٹورز کے پتے بھی ہونگے،جہاں سے کپ خریدا جاسکتا ہو۔
جب تک یہ فیچر آئے تب تک آپ گوگل گاگلز کے دوسرے فیچر ااستعمال کر سکتے ہیں۔ 

Google working on a feature that allows Android cameras
تاریخ اشاعت: 2016-03-27

More Technology Articles