Hexalock is a simple beautiful app locker for Android

Hexalock Is A Simple Beautiful App Locker For Android

ہیکسا لاک ایپلی کیشن

جن ایپلی کیشن کو بہت سادہ سمجھا جاتا ہے وہ پیچیدہ بھی ہوتی ہیں۔بہت سے لوگوں کے پاس اتنا ٹائم ہی نہیں ہوتا کہ ایپلی کیشن کی سیٹنگ میں گھس کر آپشن پر ہی کام کرتے رہیں۔ ہیکسا لاک ایسی ایپلی کیشن ہے جسےبغیر پیچیدگی کے بہت اچھے سے اور خوبصورت انداز میں بنایا گیا ہے۔
ہیکسا لاک ایک سادہ کی ایپلی کیشن ہے جسے بس چلائیں اور لاک کریں۔ لاک کرنے کے لیے اپنی پسند کا پن اور پیٹرن منتخب کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہیکسا لاک میں سکرین لاک کھولنے کے لیے پن کوڈ ملانا پڑتا ہے یا پھردئیے گئے پیٹرن کو دوبارہ بنانا پڑتا ہے۔ہیکسالاک میں کسی بھی نئی انسٹال ہونے والی ایپلی کیشن پر بھی کوڈ لگایا جا سکتا ہے، مگر یہ صارف کی مرضی پر منحصر ہے۔
ہیکسا لاک کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ سات مختلف طرح کے سمارٹ فون پروفائلز کے لیے ساتھ مختلف طرح کے لاک فراہم کرتا ہے۔ ایٹ ورک موڈ میں الگ ایپلی کیشن کو لاک لگتا ہے، سکول میں الگ اور گھر میں الگ۔
ہیکسا لاک وائی فائی کی مدد سے جگہ کو پہچان کر خود بھی پروفائل بدل سکتاہے۔
اس ایپلی کیشن کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-05-18

More Technology Articles