how secure your password is

How Secure Your Password Is

آپ کا پاس ورڈ کتنا مضبوط ہے؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ کہ آپ کا ای میل یا فیس بک پاس ورڈ بہت مضبوط ہے تو ایک بار ہماری بتائی ہوئی ویب سائٹ پر بروٹ فورس یا ڈکشنری اٹیک کے حوالے سے اس کی ”مضبوطی“ چیک کر لیں۔ تفریحی مقاصد کے لیے بنائی گئی اس ویب سائٹ پر 1982 سے لیکر 2020 کی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے پاس ورڈ کی مضبوطی کو چیک کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کے مطابق 1982 میں جس پاس ورڈ کو بروٹس فورس یا ڈکشنری اٹیک سے کریک ہونے میں 3 دن لگتے تھے 2016 میں صرف 2 منٹ لگتے ہیں۔

اس ویب کا کا کہنا ہے کہ یہاں درج کیے جانے والے پاس ورڈ محفوظ نہیں کیے جاتے تاہم احتیاط کا تقاضا ہے کہ انٹرنیٹ کی کسی بھی غیر متعلقہ ویب سائٹ پر پاس ورڈ چیک کرنا ہو تو اصل کی بجائے ملتا جلتا پاس ورڈ لکھا جائے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-31

More Technology Articles