How to find new Android apps made by Microsoft

How To Find New Android Apps Made By Microsoft

صرف مائیکروسافٹ کی اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کیسے انسٹال کریں؟

مائیکروسافٹ مسلسل اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز متعارف کراتا جا رہا ہے، ان میں سے بعض ایپلی کیشنز تو بڑے کام کی ہوتی ہیں۔ اس وقت پلے سٹور پر مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی 80سے زیادہ اینڈروئیڈ ایپس موجود ہیں، ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ بھی ہوتا جا رہا ہے۔مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی اکثر ایپس ونڈوز سٹور پر بھی موجود ہیں جبکہ بہت سی ایپلی کیشن تو مائیکروسافٹ نے خاص طور پر اینڈروئیڈ کے لیے ہی متعارف کرائی ہیں۔


بہت سے صارفین ایسے بھی ہیں جو مائیکروسافٹ کی بنائی ہوئی تمام اینڈروئیڈ ایپس سے باخبر رہنا چاہتے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے یہ کام بھی آسان بنا دیا ہے۔ اس کام کو آسان بنانے کے لیے مائیکروسافٹ نے ایک اور اینڈروئیڈ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔مائیکروسافٹ ایپس (Microsoft Apps) نامی اس ایپ میں دو ٹیبز ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ٹیب مائیکروسافٹ کی اُن مشہور(پاپولر) ایپس کے بارے میں ہے جنہیں مائیکروسافٹ متعارف کرا چکا ہے اور وہ سب سے زیادہ پسند کی جا رہی ہیں۔

دوسری ٹیب کیٹیگری کی ہے۔اس ٹیب میں مائیکروسافٹ نے اپنی ایپس کو درجہ بندیوں میں بانٹا ہے۔ نئی ایپلی کیشن کے لیے بھی ایک سیکشن ہے، جس میں نئی اپ ڈیٹس اور نئی ایپس موجودہوتی ہٰیں۔
مائیکروسافٹ ایپس کو پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

How to find new Android apps made by Microsoft
تاریخ اشاعت: 2016-04-25

More Technology Articles