I Am Rich
اپنی امارت کے اظہار کے لیے متعارف کرائی گئی انوکھی ایپلی کیشن”آئی ایم رچ“
آئی ایم رچ ایک آئی او ایس ایپلی کیشن ہے۔ اسے ارمین ہینرچ نے ڈیزائن اور ایپ سٹور کے ذریعے ڈسٹری بیوٹ کیا تھا۔ جب اس ایپلی کیشن کو لانچ کیا جاتا تھا تو سکرین پر چمکتا ہوا ہیرا اور آئیکون نظر آتا تھا۔ آئیکون پریس کرنے پر بڑی لکھائی میں درج ذیل ٹیکسٹ لکھا نظر اتا تھا۔
”میں امیر ہوں
میں اسکا اہل ہوں
میں اچھا ہوں
صحت مند اور کامیاب“
اس ایپلی کیشن میں کوئی بھی خفیہ فنکشن نہیں تھا۔
(جاری ہے)
اس کے ایک دن بعد ہی ایپ سٹور انتظامیہ نے اسے بغیر کوئی وجہ بتائے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
جب یہ ایپلی کیشن دستیاب تھی تو اسے صرف 8 افراد نے خریدا تھا۔ اس کے ایک خریدار کا دعویٰ تھا کہ اس نے اسے حادثاتی طور پر خریدا ہے۔ ایپلی کیشن کے 6 امریکی خریداروں نے اسے 999.99 ڈالر اور دو یورپی خریداروں نے 799.99 یورو میں خریدا تھا۔ اس سے ڈویلپر ارمین کو 5600 ڈالر اور ایپل کو 2400 ڈالر حاصل ہوئے۔ ارمین نے لاس اینجلس ٹائم کو بتایا کہ ایپل نے دو خریداروں کی رقم کو واپس کر دیا تھا۔ ارمین کے مطابق انہیں اپنے گاہکوں کے خوش ہونے پر خوشی ہے۔ ارمین کے مطابق انہیں ایپلی کیشن کے خریداروں کی طرف سے ای میل بھی آئیں تھی، جن کے مطابق خریدار ایپلی کیشن کے لیے کی گئی ادائیگی کو رقم کا ضیاع نہیں سمجھتے۔
اس کے اگلے سال ارمین نے I Am Rich LE لانچ کی۔ اس نئی ایپلی کیشن کی قیمت صرف 9.99 ڈالر (2017 کے 11.40 ڈالر کے برابر) رکھی گئی تھی۔ نئی ایپلی کیشن میں کیلکولیٹر کا فیچر بھی رکھا گیا ہے۔
23 فروری 2009 کو سی نیٹ ایشیا نے رپورٹ کیا کہ مائیک ڈی جی نامی ایک ڈویلپر نے اینڈروئیڈ مارکیٹ کے لیے آئی ایم رچ کی طرز پر I Am Richer ایپلی کیشن بنائی ۔ اس کی قیمت 200 ڈالر تھی۔ 200 ڈالر قیمت کی حد گوگل کی طرف سے ہی لاگو کی گئی تھی۔ اس وقت بھی پلے سٹور پر I Am Richer اور I Am Rich کے نام سے کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں، جن کی قیمت 42 ہزار پاکستانی روہے ہے۔
22 دسمبر 2010 کو DotNetNuzzi نامی ڈویلپر نے ونڈوز فون مارکیٹ پلیس کے لیے 499.99 ڈالر میں آئی ایم رچ ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ قیمت کی یہ حد مائیکروسافٹ کی عائد کردہ تھی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry