InboxIt - it super-easy to send yourself links for later reading

InboxIt - It Super-easy To Send Yourself Links For Later Reading

انٹرنیٹ لنکس کو دوبارہ دیکھنے کے لیے خود کو ای میل کریں

انٹرنیٹ براؤزر میں ویسے تو کسی بھی پیج کو بک مارک کرنے کا آپشن ہوتا ہے لیکن عام طور پر بک مارک ایسےلنکس کو کیا جاتا ہے، جن سے بعد میں بار بار واسطہ پڑتا رہے۔اگر آپ ایک بار ہی کسی پیج  کو دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں تو بہتر ہے اس کا لنک خود کو ای میل کر لیا جائے۔

(جاری ہے)

شیئر کے آپشن سے  ہم پیج کا لنک کسی  بھی دوسرے صارفین یا خود سے بھی شیئر سکتے ہیں  لیکن  اِنباکس اِٹ  (InboxIt)ایک ایسی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے جس نے اس کام کو بہت سہل بنا دیا ہے۔

اِنباکس اِٹ اکا آپشن  براؤزر کے شیئر مینو میں ظاہر ہوتا ہے۔ آپ کو بس اس پر ٹیپ کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد موجودہ پیج آپ کو ای میل ہو جاتا ہے۔آپ کسی بھی ڈیوائس سے اپنے انباکس تک رسائی حاصل کر کے اس پیج کو دوبارہ وزٹ کر سکتے ہیں۔
اِنباکس اِٹ کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-11-24

More Technology Articles