INSTAGRAM OFFICIALLY ROLLS OUT SUPPORT FOR MULTIPLE ACCOUNTS

INSTAGRAM OFFICIALLY ROLLS OUT SUPPORT FOR MULTIPLE ACCOUNTS

انسٹاگرام نے ملٹی پل اکاؤنٹ کی سپورٹ متعارف کرا دی

کئی ماہ کے تجربات کے بعد (تفصیلات اس صفحے پر) انسٹاگرام نے باقاعدہ طور پر ملٹی پل اکاؤنٹ کی سپورٹ متعارف کرا دی ہے۔ اب انسٹاگرام کے پاور یوزر اور برانڈز پانچ اکاؤنٹس کو لنک کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


انسٹا گرام کے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین پروفائل سیٹنگ میں جا کر اکاؤنٹس کو مربوط کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹس کو مربوط کرنے کا طریقہ کافی سادہ ہے۔ صارفین یوزر نیم پر ٹیپ کر کے اکاؤنٹ منتخب کر سکتےہیں۔ نئی ایپلی کیشن تمام اکاؤنٹس کے پش نوٹیفیکیشن بھی دکھاتی ہے۔ صارفین چاہیں تو کسی ایک اکاؤنٹ سے یا پھر تمام اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ ہو سکتے ہیں۔
انسٹاگرام کے نئے فیچر ایپلی کیشن کے تازہ ترین ورژن میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔ اگر آپ کے پاس یہ فیچر ظاہر نہیں ہو رہے تو اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-09

More Technology Articles