IObit Applock Face Lock

IObit Applock Face Lock

چہرے کی شناخت کے بعد لاک کھولنے والی اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

آئی او بٹ فیس لاک(IObit Applock - Face Lock) اینڈروئیڈ ایپلی کیشن سے آپ کسی بھی ایپلی کیشن پر  اپنے چہرے کو  بطور پاس ورڈ استعمال کر سکتےہیں یعنی اس ایپلی کیشن سے لگایا ہوا پاس ورڈ آپ کا چہرہ دیکھ کر ہی ایپلی کیشن کھولے گا۔
ایپلی کیشن کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اگر کوئی دوسرا آپ کے فون کو کھولنے کی کوشش کرے تو یہ  اس کی تصویر بنا کر آپ کو ای میل کر دے گی۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن  سے ایپ کو لاک کرنے کے بعد آپ ایک اور فرضی پیٹرن لاک بھی لگا سکتے ہیں، جسے کھولنے کی  کوشش کریں تو  کوئی تصویر کھل جائے گی لیکن ایپ نہیں کھلے گی۔اس ایپلی کیشن سے نوٹی فیکیشن چھپانے کا کام بھی لیا جا سکتا ہے۔
اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاون لوڈ کرنے کےلیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-21

More Technology Articles