Jane is a freeware text editor that can also edit ASCII files

Jane Is A Freeware Text Editor That Can Also Edit ASCII Files

ایسکی فائلوں کو ایڈٹ کرنے کے لیے بہترین ٹیکسٹ ایڈیٹر جین

جین ایک ایسا ٹیکسٹ ایڈیٹر ہے، جس کی مدد سے ایسکی فائلوں کو ایڈٹ  کیا جا سکتا ہے۔اس فائل ایڈیٹر کا نام جین just another nasty editor کا مخفف ہے۔ایسکی فائلوں کو ایڈٹ کرنے کے لیے دوسرے بہت سے ٹولز بھی دستیاب ہے اور ونڈوز میں ابھی انہیں ایڈٹ کیا جا سکتا ہے۔ جین میں ٹیب کی بجائے اسے کئی جگہ  الگ الگ استعمال کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

اس کا ایک فیچر یہ بھی ہے کہ ٹیکسٹ سلیکٹ ہوتے ہیں کلپ بورڈ پر کاپی ہو جاتا ہے تاہم اگر جین کو کئی جگہوں پر استعمال کر رہے ہیں تو یہ فیچر کافی مسائل پیدا کر سکتا ہے، اسے آپشن سے ڈس ایبل بھی کیا جا سکتا ہے۔

جین ٹیکسٹ ایڈیٹر کی مدد سے ٹیکسٹ کو اپ کیس، لوئر کیس،کیپیٹل کیس، لوئر واؤل اور اپر واول میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ یعنی کسی بھی فقرے کو سیلیکٹ کر کے ایڈٹ مینو سے ٹیکسٹ کو کنورٹ کیا جا سکتا ہے۔مائیکروسافٹ ایکسل میں یہ کام فارمولوں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔اس میں آپ خالی جگہوں اور خالی لائنوں کو بھی  ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کے مزید فیچر استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2020-04-30

More Technology Articles