Jovial Notepad is a Windows text editor with encryption support

Jovial Notepad Is A Windows Text Editor With Encryption Support

جوویل نوٹ پیڈ انکرپشن سپورٹ کے ساتھ ونڈوز نوٹ پیڈ کا بہترین نعم البدل

ونڈوز کا ڈیفالٹ نوٹ پیڈ کوئی برا پروگرام نہیں لیکن اس میں بہت سے اہم فیچرز کی کمی ہے۔ اس طرح کی  کمی یا خامیوں کو دور کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی نوٹ پیڈ ایپلی کیشنز جیسے نوٹ پیڈ پلس پلس وغیرہ موجود ہیں۔
جوویل نوٹ پیڈ(Jovial Notepad) بھی ونڈوز نوٹ کا بہترین نعم البدل ہے۔ اس میں وہ تمام فیچرز ہیں جو اکثر صارفین چاہتے ہیں۔اس ٹیکسٹ ایڈیٹر کی سب سے اہم خوبی انکرپشن کی سپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

یہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کسی بھی ٹیکسٹ بیسڈ فائل کو کھول کر اس کا مواد سکرین پر ڈسپلے کر سکتا ہے اور فائل کو دوبارہ آر ٹی ایف یا ٹی ایکس ٹی فائل میں محفوظ کر سکتا ہے۔یہ پروگرام کوڈنگ کرنے والے ڈویلپرز ہی نہیں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی مفید ہے۔اس کا انٹرفیس ونڈوز کے نوٹ پیڈ سے مشابہ ہے۔تاہم اس کی سیٹنگ اور مینو میں آپ کو اضافی فیچرز ملیں گے۔اس پروگرام کو چلنے کے لیے مائیکروسافٹ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 4 درکار ہوتا ہے۔
اس نوٹ پیڈ ایڈیٹر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-04-30

More Technology Articles