Keep potentially unwanted programs out of your computer with Unchecky

Keep Potentially Unwanted Programs Out Of Your Computer With Unchecky

اَن چیکی سے غیر ضروری پروگراموں کو اپنے کمپیوٹر سے دور رکھیں

آپ کو اکثر ایسا تجربہ ہوا ہوگا کہ آپ کوئی پروگرام انسٹال کر کے فارغ ہوئے ہیں اور اس کے بعد انٹرنیٹ براؤزر کھولا تو وہاں کی دنیا ہی بدلی ہوئی پائی۔ انٹرنیٹ براؤزر کا ہوم پیج اور سرچ انجن سب تبدیل ہو چکے تھے۔عام طور پر ایسا بغیر دیکھے نیکسٹ نیکسٹ  کر کے پروگرام انسٹال کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ بہت سے سافٹ وئیر ڈویلپر اپنے پروگرام کی انسٹالیشن  فائلز کے ساتھ ہی دوسرے اشتہارات دکھانے والے پروگرام بھی شامل کردیتے ہیں۔
انسٹال ہونے کے بعد ایسے ایڈوئیر سے جان چھڑانے کے لیے کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔
اَن چیکی (Unchecky) ایک ایسا ہی پروگرام ہے جو غیر متوقع اور غیرضروری پروگراموں کو آپ کے سسٹم سے دور کرتا ہے۔اس پروگرام میں غیر ضروری اور غیر متوقع پروگراموں کی فہرست پہلے سے شامل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فہرست ہر پروگرام اپ ڈیٹ کے ساتھ طویل ہو تی جا رہی ہے۔ یہ پروگرام ایسے تمام غیر ضروری سافٹ وئیرز یا ایڈ وئیر سے کمپیوٹر کو پاک کرتا ہے جو اکثر صارفین کی لا علمی میں انسٹال ہو جاتےہیں۔


یہ پروگرام کئی طرح سے صارفین کی مدد کرتا ہے۔ انسٹالیشن کے دوران یہ ایڈوئیر کے آپشن کو اَن چیک کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ صارفین کو خبر دار کرتا ہے کہ وہ لاعلمی میں ایک ایڈوئیر کو انسٹال کر رہے ہیں۔
اس پروگرام کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-12

More Technology Articles