KinScreen for Android turns your screen on and off

KinScreen For Android Turns Your Screen On And Off

کن سکرین، اینڈریوڈ ایپلی کیشن

سمارٹ فون اور فیچر فونز میں ایک فیچر یہ ہوتا ہے کہ استعمال نہ ہونے پر سکرین صارفین کی مرضی کے مطابق سیٹ کیے ہوئے وقت پر آف ہوتی ہے۔ اینڈریوڈ کے صارفین کے لیے ایک بڑے کام کی ایپلی کیشن ہے جس کے انسٹال کرنے پر سکرین اس وقت تک آن رہے گی جب تک آپ کو اس کی ضرورت ہے۔ کن سکرین(KinScreen) اس مقصد کے لیے سمارٹ فون میں موجود حرکت اور proximity سنسرز کا استعمال کرتی ہے۔

موبائل کے ذرا سے ہلنے سے بھی موبائل آن ہی رہتا ہے۔سیٹنگ سے ہلکی سی حرکت کو نظر انداز بھی کیا جا سکتا ہے ۔ اپنی مرضی کا ٹائم سیٹ کر کے بھی سکرین آف کی جاسکتی ہے۔
proximity سنسرز کے استعمال سے سکرین کے اوپر کور آنے سے سکرین بند ہو جاتی ہے۔ موبائل کا ذرا سا ہلا کر سکرین کو مزید آن رکھا جا سکتا ہے۔
اس ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ مخصوص زاویے پر موبائل ہلانے سے سکرین آن رہتی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں ایک آپشن سکرین کو زیادہ سے زیادہ روشن رکھنے کا بھی ہے۔کن سکرین ایک چھوٹی سی ایپلی کیشن ہے جو موبائل سی پی یو پر زیادہ بوجھ نہیں بنتی۔ ایک دفعہ سکرین آف ہونے کے بعد ایپلی کیشن کی مانیٹرنگ بھی ڈس ایبل ہو جاتی ہے۔
یہ ایپلی کیشن گیمز کھیلتے ہوئے، فون کالز کے دوران اور دوسرے کام کرتےہوئے صارفین کو پریشان نہیں کرتی۔یہ ایپلی کیشن بنیادی خصوصیات کے ساتھ مفت ہے مگر تمام فیچرز استعمال کرنے کے لیے اس کی فیس 1.99ڈالر ہے۔
اینڈریوڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں.

تاریخ اشاعت: 2015-07-21

More Technology Articles