Klara for Android weather application

Klara For Android Weather Application

کلارا فار اینڈروئیڈ

موسم کی بہت سی ایپلی کیشنز یا تو ڈیزائنگ کے حوالے سے اعلیٰ درجے کی ہوتی ہیں یا پھر چارٹس، گرافکس، ایک ایک منٹ کی تفصیل دینے کے حوالے سے بہترین ہوتی ہیں۔ کلارا فار اینڈروئیڈ ایک ایسی ایپلی کیشن ہے جس میں یہ تمام خوبیاں شامل ہیں۔یہ ایپلی کیشن جہاں سادہ ٹیبل کی صورت میں موسم کی تازہ ترین صورتحال بتاتی ہے تو وہیں خوشنما گرافکس کے حامل چارٹس بھی اس ایپلی کیشن کا خاصہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایپلی کیشن ناروے کے موسمیاتی مرکز کے ذرائع سے دنیا میں کسی بھی جگہ کے موسم کا حال بتا سکتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کی سکن کو چار مختلف رنگوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ایپلی کیشن کے وائجٹ کی مدد سےہوم سکرین پر بھی اپنے علاقے کے موسم کو معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
کلارا فار اینڈروئیڈ کو خصوصی طور پر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بنایا گیاہے، اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2016-04-15

More Technology Articles