KPK police launches new emergency app

KPK Police Launches New Emergency App

ایمرجنسی صورتحال کی نشاندہی کیلئے ایپ لانچ کر دی گئی!!!

صوبے میں ایم گورنس کو بہتر بنانے اور کم سے کم وقت میں پشاور کے کسی سکول میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے خیبر پختون خواہ کی پولیس نے ایک اینڈرائیڈ ایپ لانچ کی ہے۔چونکہ یہ ایک اینڈرائیڈ بیس ایپ ہوگی اس لیے متعلقہ حکام کو اینڈرائیڈ سمارٹ فونز مہیا کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہری یا حکام جن کے پاس اینڈرائیڈ سمارٹ فونز ہونگے وہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی نزدیکی پولیس سٹیشن یا چیک پوسٹ کو کم سے کم وقت پر مطلع کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹرل پولیس سٹیشن کے علاوہ کم سے کم دس قریبی پولیس اسٹیشنز کو اس ایپ کے ذریعے مطلع کیا جا سکے گا۔
اس ایپ کے خاص ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے پولیش اسٹیشنز کو مطلع کرنے کے علاوہ خطرہ کے محلِ وقوع کے بارے میں بھی بتایا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-12-31

More Technology Articles