Line launches a lightweight version of its messaging app

Line Launches A Lightweight Version Of Its Messaging App

لائن لائٹ۔ اینڈریوڈ ایپلی کیشن

میسیجنگ سروس لائن نے نئی اینڈریوڈ ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس سے صارفین کی سٹوریج اور ڈیٹا کا استعمال کم ہو جائے گا۔
لائن لائٹ سائز میں ایک ایم بی سے کم ہے مگر اس کے باوجود میں ریگولر ایپلی کیشن کے تمام فیچر موجود ہیں۔ان فیچرز میں گروپ میسیجنگ، سٹیکر اور تصاویر کی شیئرنگ شامل ہے۔تاہم لائن لائٹ میں سے آڈیو ویڈیو کالز اور ٹائم لائن کا فیچر شامل نہیں۔

(جاری ہے)


ابھی یہ لائن لائٹ کو بھارت، میکسیکو اور سعودی عرب سمیت 11 ممالک میں لانچ کیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے دوسرے ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔
لائن سے پہلے فیس بک بھی فیس بک لائٹ کے نام سے ایپلی کیشن متعارف کرا چکا ہے (تفصیلات اس صفحے پر )۔ فیس بک لائٹ میں بھی اصل ایپلی کیشن کے کافی فیچر شامل کیے گئے ہیں۔
اینڈریوڈ صارفین لائن لائٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Line launches a lightweight version of its messaging app
تاریخ اشاعت: 2015-07-25

More Technology Articles