Local Sheriff reveals if sites leak personal information with third-parties

Local Sheriff Reveals If Sites Leak Personal Information With Third-parties

کیا ویب سائٹس آپ کی معلومات تھرڈ پارٹی تو فروخت نہیں کر رہیں؟

لوکل شیرف  گوگل کروم اور فائر فاکس کے لیے دستیاب ایکسٹینشن ہے۔ یہ ویب سائٹس کو ٹریک کرتی ہے کہ  صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کے ساتھ شیئر تو نہیں کیا جا رہا۔ جن ویب سائٹس کو آپ وزٹ کرتے ہیں، وہ آپ کا ڈیٹا جانتے بوجھتے یا انجانے میں تھرڈ پارٹیز سے شیئر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

لوکل شیرف  چیک کرتا ہے کہ ویب سائٹ پر کچھ ایسا تو نہیں جو صارفین کا ڈیٹا شیئر کر رہا ہو، مثال کے طور پر ایچ ٹی ٹی پی ایس ہیڈر اورخود کار طریقے سے ڈیٹا شیئر کرنے والامیکنیزم۔

یہ ایکسٹینشن بھی صارفین سے ان کا ڈیٹا دیکھنے اور تبدیل کرنے کی اجازت مانگتی ہے تاہم اس بات کا وعدہ بھی کرتی ہے کہ یہ ڈیٹا تھرڈ پارٹیز سے شیئر نہیں کیا جائے گا۔ یہ چونکہ اوپن سورس ایکسٹینشن ہے اس لیے  ڈویلپر اس دعوے کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔
اس ویب سائٹ کو گٹ ہب سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-20

More Technology Articles