lock your computer with pattern lock

Lock Your Computer With Pattern Lock

پیٹرن لاک اب کمپیوٹر پر بھی استعمال کریں

اسمارٹ فون یا پی سی میں اپنے اہم ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مختلف قسم کے Locks کا استعمال عام ہے جیسے پن، پاس ورڈ، پیٹرن لاک وغیرہ۔
جو افراد فون پر پیٹرن لاک استعمال کرنے کے عادی ہیں یا جو لوگ اب کمپیوٹر کے پرانی لاگ ان سکرین سے بے زار ہو چکے ہیں، ،وہ اب اپنے کمپیوٹر کو بھی پیٹرن لاک سے لاک کر سکتےہیں۔
اس فیچر کے لیے میز لاک (Maze Lock) پروگرام بہترین پروگرام ہے۔

(جاری ہے)

میزلاک کی انسٹالیشن کے بعدآپ اسمارٹ فون کی طرح کمپیوٹر میں بھی اپنا پیٹرن لاک منتخب کریں اور اسے کہیں نوٹ بھی ضرور کریں تا کہ بھول جانے کی صورت میں دقت نہ ہو۔
ٹاسک بار پر اس کا آئی کن موجود رہتا ہے۔ صرف ایک کلک سے آپ جب چاہیں کمپیوٹر کو لاک کر سکتے ہیں یا اس کے لیے شارٹ کٹ کمانڈ بھی رکھ سکتے ہیں۔ 4*4 کے علاوہ 5*5 کا پیٹرن لاک بھی لے سکتے ہیں۔ اس طرح اپنی مرضی سے پیچیدہ پیٹرن بنانا ممکن ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی پیغام لاک اسکرین پر دکھا سکتے ہیں۔اس کے مزید دلچسپ فیچرز بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس پیٹرن لاک کو استعمال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-20

More Technology Articles