Make your own custom wallpapers with Tapete

Make Your Own Custom Wallpapers With Tapete

ٹیپٹ۔اینڈروئیڈ ایپلی کیشن

ٹیپٹ (Tapete)اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے، جس کی مدد سےاپنی مرضی کے وال پیپر بنائے جا سکتے ہیں۔ٹیپٹ جرمن زبان کا لفظ ہے ، جس کا مطلب ہی وال پیپر ہے۔ اس ایپلی کیشن  میں جیومیٹری کی  29 منفرد اشکال ہے، جن میں کسی بھی طرح کا رنگ بھرا جا سکتا ہے،، ان کے ظاہر ہونے کے مقام کا تعین کیا جا سکتا ہے اورپس منظر کا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، صارفین اپنے بنائے  ہوئے وال پیپر ز کو  اپنی ہوم سکرین پر لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اس ایپلی کیشن کی بنائی ہوئی تصاویر کو تہنیتی کارڈز کی صورت میں شیئر بھی کیا جا سکتا ہے۔یہ ایپلی کیشن استعمال کرنے میں بے حد آسان ہے۔ عام افراد سے لے کر ٹیکنالوجی ماہرین سب اسے آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-03-12

More Technology Articles