Manage your (physical) music collection

Manage Your (physical) Music Collection

اپنی فزیکل میوزک کلیکشن کو منظم کریں

آج کل  نئی میوزک کیسٹ یا آڈیو سی ڈیز  تو کوئی نہیں خریدتا ہوگا لیکن صارفین کے گھروں میں بہت سی آڈیو  کیسٹس اور آڈیو سی ڈیز ضرور ہونگی۔  یہ سافٹ وئیر ایسے ہی  صارفین کے لیے ہے۔ میوزک کلیکشن (Music Collection) ایک پورٹیبل ونڈو پروگرام ہے، جو آپ کو اپنی فیزیکل میوزک کلیکشن کو منظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سافٹ وئیر کو چلائیں تو اس میں نمونے کے طور پر پہلے سے کچھ کلیکشن شامل ہوتی ہے تاہم صارفین اسے ڈیلیٹ کر کے نئی کلیکشن بنا سکتا ہے۔

صارفین چاہیں تو اس سافٹ وئیر میں ٹائپ کر کے میوزک البم کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو  البم کا نام فیڈ کر کے انٹرنیٹ سے البم اور اس کے ٹریکس کی تمام معلومات امپورٹ کر سکتے ہیں۔
اس سافٹ وئیر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-05-24

More Technology Articles