Mate Translate – Best Instant Translator For 113 Language

Mate Translate – Best Instant Translator For 113 Language

میٹ ٹرانسلیٹ-اردو سمیت 113زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے کے لیے بہترین مترجم

گوگل کروم کے لیے میٹ ٹرانسلیٹ ایکسٹینشن اور دیگر ڈیوائسز کے لیے ایپلی کیشنز صارفین کی ترجمہ کرنے کی تمام ضروریات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئیں ہیں۔ میٹ آپ کو113 زبانوں میں نہایت آسانی سے جملے، دستاویزات اور الفاظ کا ترجمہ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ میٹ کی جامع لغت اور روایتی مددگار phrasebook آپ کو ترجمہ اور اختیاری انسانی ترجمہ کے ساتھ آپ کو زبان سیکھنے میں تیزی سے مدد کرے گی۔

میٹ صرف پڑھنے اور لکھنے کی حد تک کام نہیں دیتی بلکہ یہ کسی زبان کی مکمل مہارت اور فہم (سمجھنے) کے لیے ہے۔
میٹ ٹرانسلیٹ کروم ایکسٹینشن انسٹال کر کے جب آپ ویب پیج پر کسی بھی لفظ پر ڈبل کلک کریں گے تو یہ آپ کو اس لفظ کا مطلب بتا دے گا۔اس سے شارٹ کٹ کی سے بھی ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ شارٹ کٹ کیز استعمال کرنے پر ایک چھوٹی سی پاپ اپ اسکرین نمودار ہوتی ہے جس پر عین سامنے ہائی لائٹ کیا گیا ترجمہ نمودار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نئی اسکرین یا براؤزر ونڈو پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ صرف ایک کلک سے میٹ ٹرانسلیشن کا فیچر آپ کے کام میں دخل اندازی کیے بغیر اسی اسکرین پر رہتے ہوئے آپ کو ترجمہ دکھاتا ہے۔میٹ آپ کا وقت بچاتا ہے اور آپ کو ٹریک پر رکھتا ہے۔
میٹ 113 زبانوں کا ایک نہایت حیرت انگیز جامع ترجمہ فوری طور پر دکھاتا ہے۔۔ آپ کو کسی بھی زبان کی ضرورت ہو،میٹ آپ کی اس معاملے میں مدد کرتا ہے۔
میٹ کسی بھی صوتی لفظ کا جب دوسری زبان میں ترجمہ کرتا ہے تو وہ بین الاقوامی صوتی الفاظ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایک چینی حرف جب لکھتے ہیں تو میٹ آپ کو اس کا تلفظ بتائے گا اور یہاں تک کہ اسے صوتی شکل میں ادا بھی کر دے گا۔ میٹ آپ کو صرف آپ کی مطلوبہ زبان پڑھنے میں ہی مدد نہیں دیتا، بلکہ یہ آپ کو بولنا اور سمجھنا بھی سکھا دیتا ہے۔

میٹ آپ کو تمام تر ترجمہ آف لائن محفوظ رکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تا کہ جس وقت آپ کو ضرورت پڑے آپ اس کا حوالہ دے سکیں۔ آپ متعدد ڈیوائسز پر میٹ انسٹال کر سکتے ہیں اور میٹ ان سب کے درمیان مطابقت رکھتا ہے۔میٹ فوراً آپ کو جملے کا ترجمہ کر دیتا ہے جسے آپ کسی دوسرے ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر بھیج سکتے ہیں۔ اس سے کیا ہوا ترجمہ آپ ڈیوائسز میں بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔


میٹ فون بک آپ کو عملی طور پر ذاتی phrasebook بنانے میں مدد دیتا ہے جس سے آپ کسی بھی ڈیوائس تک تیزی اور آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔کسی بھی زبان کو سیکھنے والے اپنی کلاسز کے لیے کسٹم لسٹ یا کسی بھی قسم کے متوقع حالات کے لیے phrasebook استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ فلیش کارڈز کا ڈھیر رکھنے کے بجائے صرف میٹ phrasebook تخلیق کریں اور پھر کہیں بھی ہوں، آپ کسی بھی ڈیوائس پر اس کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
سیاحوں کے لیے phrasebook بہت بہترین ہے۔ آئندہ کبھی بھی کسی زبان میں یہ بولنا یا اس کا تلفظ مت بھولیں کہ "باتھ روم کہاں ہے؟" یا "آپ کا کیا نمبر ہے؟" آپ کی phrasebook آپ کی تمام میٹ ڈیوائسز کے درمیان مطابقت رکھتی ہے اور اسے آف لائن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
میٹ تقریباً تمام آلات اور پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے جن میں گوگل کروم، فائر فاکس، مائیکرو سافٹ ایج، اوپرا، iOS آلات، اینڈرائیڈ آلات اور میک مینیو بار شامل ہیں۔
میٹ آپ کی تمام تر ڈیوائسز کے درمیان مطابقت رکھتے ہوئے ترجمہ کو محفوظ کرلیتا ہے اور ایک سے دوسری ڈیوائس میں تلاش بھی کر لیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب ترجمہ محفوظ رہے گا یا آلات کے درمیان کنکشن میں کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔
ویب سائٹ وزٹ کرنے اور ایپ یا ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-14

More Technology Articles