Metapho an ios app to remove metadata

Metapho An Ios App To Remove Metadata

تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حساس ڈیٹا ڈیلیٹ کریں۔ آئی او ایس ایپلی کیشن

جدید ترین کیمروں اور سمارٹ فونز سے بنائی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز میں ڈیوائس صرف تصویر یا ویڈیو ہی محفوظ نہیں کرتی بلکہ بہت سا حساس ڈیٹا، جسے میٹا ڈیٹا بھی کہا جاتا ہے، بھی محفوظ ہوجاتا ہے۔اس ڈیٹا میں ڈیوائس کی معلومات، تصویر بنانے کی تاریخ ،تصویر بنانے کی جگہ اور دیگر کئی طرح کی معلومات ہوتی ہیں۔
جب ہم تصاویر اور ویڈیو دوستوں کے ساتھ یا سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو یہ میٹا ڈیٹا بھی ساتھ ہی شیئر ہوجاتا ہے۔

جہاں کوئی بھی اجنبی اس کے میٹا ڈیٹا کی معلومات دیکھ سکتا ہے۔
ایپ سٹور پر موجود Metapho ایپلی کیشن سے آئی او ایس صارفین اپنی تصاویر اور ویڈیو کا میٹا ڈیٹا بہت آسانی سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔سادہ سے انٹرفیس کی حامل اس ایپلی کیشن میں صارفین تصاویر کا میٹا ڈیٹا جیسے، فائل کا سائز، کیمرے کا ماڈل، آئی ایس او، شٹر سپیڈ، جی پی ایس لوکیشن اور بہت سی دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں ویڈیو اور ملٹی پل ویڈیو کی سپورٹ شامل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس میں مائی البم، لوکیشن کے ساتھ سمارٹ البم اور فیورٹ فلٹر کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ایپلی کیشن میں بنیادی فیچر تو مفت استعمال کیے جا سکتے ہیں جبکہ ایڈوانس فیچرز کے لیے ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-20

More Technology Articles