Microsoft brings Skype for Business to Android

Microsoft Brings Skype For Business To Android

مائیکروسافٹ سکائپ فار بزنس

مائیکروسافٹ کے Lyncکا متبادل سکائپ فار بزنس اب اینڈروئیڈ پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے اسے بیٹا ورژن کی بجائے مکمل ورژن کی صورت میں متعارف کرایا ہے۔اس میں سکائپ کے تمام فیچرز تو ہیں ہی مگر ایک ڈیش بورڈ بھی ہے،جس میں ملاقاتیں، رابطے اور حالیہ گفتگودیکھی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن میں فل سکرین ویڈیو کی سہولت بھی ہے، جس میں مائیکروفون کو میوٹ یا ویڈیو کو ڈس ایبل کرنے کےبٹن کافی بڑے ہیں۔رابطوں کی نئی سرچ بار میں نام، فون نمبر، ای میل اور سپورٹ گروپ کی مدد سے تلاش کیا جا سکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ Lync2013 کے تمام اینڈروئیڈ صارفین خود بخود سکائپ فار بزنس پرمنتقل ہو جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-17

More Technology Articles