MICROSOFT fetch MATCHES HUMAN FACES TO DOGS

MICROSOFT Fetch MATCHES HUMAN FACES TO DOGS

مائیکروسافٹ فیچ(Fetch) ایپلی کیشن

مائیکروسافٹ نے ایک نئی ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ مائیکروسافٹ فیچ(Fetch) مصنوعی ذہانت کے استعمال سے تصویروں میں موجود کتوں کی شکل  کو شناخت کر کے ان کی نسل کےبارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔مائیکروسافٹ فیچ ایپلی کیشن اور اس کے ساتھWhat-Dog.net ویب سائٹ صارفین اپنے کتوں کی تصویر اپ لوڈ کر کے اس کی شخصیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اگر کسی تصویر میں کتے کی تصویر نہ ہوتو یہ ایپلی کیشن ”کوئی کتا نہیں ملا“ کا پیغام ظاہر کرتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کا ایک دلچسپ پہلو بھی ہے۔

(جاری ہے)

اس ایپلی کیشن میں اگر کسی انسان کی فوٹو اپ لوڈ کی جائے تو یہ اپنے ڈیٹا بیس میں موجود تصویروں اور انسانی چہرے میں مماثلت تلاش کرکے اس انسان کی شکل کے قریب ترین کتے کی معلومات ظاہر کر دیتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کو بنانے والی ٹیم نے  نتائج کو ممکنہ حد تک درست بیان کرنےکےلیے جانوروں کے بہت سے ماہرین سے بھی رابطہ کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن مائیکروسافٹ کی دوسری ایپلی کیشن HowOld.net سے ملتی جلتی ہے، جس میں ایپلی کیشن تصویر میں موجود افراد کی عمر کا اندازہ لگاتی ہے۔

MICROSOFT fetch MATCHES HUMAN FACES TO DOGS
تاریخ اشاعت: 2016-02-15

More Technology Articles