Microsoft launches Hyperlapse

Microsoft Launches Hyperlapse

مائیکروسافٹ ہائپر لیپس ایپلی کیشن

مائیکروسافٹ نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ  ایسی ایپلی کیشن متعارف کرا ئے گا جس کی مدد سے ہلتی جلتے کیمرہ سے بنی ٹائم لیپس ویڈیوز بھی صحیح نظر آئیں گی۔ اب مائیکروسافٹ نے وہ ایپلی کیشن متعارف کرا دی ہے۔ یہ ایپلی کیشن کچھ ونڈوز ڈیوائس اور اینڈریوڈ کٹ کیٹ اور لولی پاپ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ مائیکروسافٹ کی ایپلی کیشن انسٹا گرام ہائپر لیپس ایپلی کیشن کی طرح ہی ہے جو صرف آئی او ایس کے لیے بنائی گئی ہے۔


مائیکروسافٹ کی ہائپر لیپس ایپلی کیشن بالکل مفت ہے جو آپ کو مختلف رفتار پر ٹائم لیپس ویڈیوز بنانے کی سہولت دیتی ہے۔ یہ رفتار1x سے لیکر32x تک ہے۔ونڈوز فون کے صارفین لومیا 435، لومیا530، لومیا532، لومیا535، لومیا 630، لومیا 635، لومیا 636، لومیا 638، لومیا 640، لومیا 640 ایکس ایل، لومیا 730،  لومیا 735، لومیا 830، لومیا 930 اور لومیا 1520 پر اس ونڈوز فون ایپلی کیشن کو استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اینڈریوڈ کے صارفین کے لیے یہ ایپلی کیشن ابھی پلے سٹور پر دستیاب نہیں۔ تاہم بیٹا پروگرام میں شمولیت کے بعد بیٹا ورژن ڈاؤن لو ڈ کیا جا سکتا ہے
فی الوقت اینڈریوڈ پر یہ ایپلی کیشن سام سنگ گلیکسی ایس 5، سام سنگ گلیکسی نوٹ 4، سام سنگ گلیکسی ایس 6، سام سنگ گلیکسی ایس 6 ایج،  گوگل نیکسس 5، گوگل نیکسس 6، گوگل نیکسس 9، ایچ ٹی سی ون ایم 8، ایچ ٹی سی ون ایم 9 اور سونی ایکسپیریا زیڈ 3 کے لیے دستیاب ہے۔

اینڈریوڈ صارفین یہاں پر کلک کر کے اینڈریوڈ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیں

ونڈوز فون کے صارفین یہاں کلک کریں

مزید معلومات کے لیے  یہاں کلک کریں

تاریخ اشاعت: 2015-05-14

More Technology Articles