Microsoft Selfie app now available for Android users

Microsoft Selfie App Now Available For Android Users

مائیکروسافٹ کی سیلفی ایپ اب پلے سٹور پر بھی دستیاب

مائیکروسافٹ نے پچھلے سال دسمبر میں اپنی مائیکروسافٹ سیلفی ایپ کو آئی او ایس صارفین کے لیے ایپ سٹور پر لانچ کیا تھا۔لومیا سیلفی ایپ کی طرح یہ بھی الگورتھم کے استعمال سے ڈیٹا، جیسے تصویر میں موجود شخص کی عمر یا جنس، جمع کرتی ہے۔اسی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے ایپلی کیشن سیلفی کو زیادہ بہتر بناتی ہے۔ایپ سٹور پر لانچ کے 11ماہ بعد مائیکروسافٹ نے اس ایپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور پر لانچ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن اوسط درجے کی سیلفی کو بہترین سیلفی میں بدل سکتی ہے۔صارفین ایپلی کیشن میں موجود 12 فلٹر ز کے استعمال سے اپنی تصویر میں انتہائی آسانی کے ساتھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
ایپل کے ایپ سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گوگل پلے سٹور سے اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Microsoft Selfie app now available for Android users
تاریخ اشاعت: 2016-11-05

More Technology Articles