Microsoft Send brings chat style messaging to Outlook emails

Microsoft Send Brings Chat Style Messaging To Outlook Emails

مائیکروسافٹ سینڈ(Microsoft Send)

مائیکروسافٹ نے ایک ایپلی کیشن مائیکروسافٹ سینڈ(Microsoft Send) کے نام سے بنائی ہے جس کی مدد سے مختصر اور فوری پیغامات بھیجے اور وصول کیے جا سکتے ہیں۔اس ایپلی کیشن سے آوٹ لک کے رابطوں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ایپلی کیشن سے کی گئی چیٹ محفوظ بھی ہو جاتی ہے جسے بعد میں بطور حوالہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔دوسرے الفاظ میں کسی بھی کولیگ کو فون کال کی جگہ فوری پیغام دیا جا سکتا ہے۔

کوئیک رپلائی ٹول کی مدد سے فوری پیغامات کا جواب بھی فوراً دیا جا سکتا ہے۔وقت بچانے کے لیے اپنی مرضی کے جوابات پہلے ہی محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ Microsoft Send میں صرف وہی پیغامات نظر آتے ہیں جو صرف اس ایپلی کیشن سے بھیجے گئے ہوں۔ لمبی ای میلز کے لیے آؤٹ لک ہی دیکھنا پڑتا ہے۔
Microsoft Send کو ابھی صرف امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے صرف آئی او ایس پر متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جلد ہی اسے وندوز فون اور اینڈریوڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔اس ایپلی کیشن کو چلانے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے پاس آفس 365 بزنس یا ایجوکیشن اکاؤنٹ ہو۔
آئی او ایس صارفین اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں جبکہ ونڈوز فون اور اینڈریوڈ صارفین ابھی صرف انتظار کریں۔

تاریخ اشاعت: 2015-07-22

More Technology Articles