Microsoft’s Hummingbird app uses AI to deliver a personalized news feed

Microsoft’s Hummingbird App Uses AI To Deliver A Personalized News Feed

مائیکروسافٹ نے مصنوعی کا ذہانت کا استعمال کرنے والی نیوز ایپلی کیشن ہمنگ برڈ متعارف کرا دی

مائیکروسافٹ نے خاموشی سے گوگل  کے پلے سٹور  اور ایپل کے ایپ سٹور پر   مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے والی خبروں  کی ایک ایپلی کیشن ہمنگ برڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپلی کیشن ابھی صرف امریکا میں دستیاب ہے۔ خبروں کے لیے یہ مائیکروسافٹ کی دوسری ایپلی کیشن ہے۔ ہمنگ برڈ سے صارفین  کو ایک فہرست سے اپنا پسندیدہ موضوع اور ذیلی موضوع چننا ہوتا ہے۔
اس کے بعد یہ ایپلی کیشن صارفین کے لیے Your Mix کے نام سے نیوز فیڈ  پیش کر دے گی۔ کسی بھی وقت آپ نیوز سورس کو میوٹ یا کسی بھی خبر کو ڈس لائک کر دیں تو ایپلی کیشن  آپ کو آئندہ اس سورس یا اس طرح کی خبر نہیں دکھائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین اس ایپلی کیشن کو جتنا زیادہ استعمال کریں گے یہ مصنوعی ذہانت سے خود اتنا ہی زیادہ بہتر بنائے گی۔

(جاری ہے)


یہ گوگل نیوز ایپ کے For You اور مائیکروسافٹ کی نیوز ایپ کے My News نیوز فیڈ کی طرح کام کرتی ہے تاہم مائیکروسافٹ نیوز کو انسانی ایڈیٹر کنٹرول کرتے ہیں جبکہ ہمنگ برڈ اور گوگل کی ایپلی کیشنز مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر نیوز فیڈ ترتیب دیتی ہیں۔
ہمنگ برڈ میں ہر خبر ایپلی کیشن میں شامل براؤزر میں کھولی جا سکتی ہے اس لیے صارفین کو تمام خبروں کا فارمیٹ ایک سا نہیں ملے گا۔


دوسری نیوز ایپ کی طرح آپ ہمنگ برڈ میں خود سے اپنی مرضی کی، جیسے ویڈیوز، انٹرٹینمنٹ، سائنس، ٹیکنالوجی اور کھیلوں کی، فیڈز شامل کر سکتے ہیں۔ ایپلی کیشن کا Me سیکشن آپ کو آپ کے پسندیدہ موضوعات، فیڈز، محفوظ خبریں اور ریڈنگ ہسٹری دکھائے گا۔
فی الحال یہ ایپلی کیشن چونکہ صرف امریکی صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس لیے اس میں خبریں بھی امریکا سے متعلق ہونگی۔
امید ہے مائیکروسافٹ جلد ہی اسے تمام صآرفین کے لیے جاری کرے گا۔
امریکا میں رہنے والے صارفین اسے پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں اورایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-14

More Technology Articles