Mobile App of Zameen.com Launched

Mobile App Of Zameen.com Launched

Zameen.com نےصارفین کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروادی

پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹلZameen.comنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر پورٹل کی آئی فون کیلئے موبائل ایپ متعارف کروائی۔ موبائل ایپ کی لانچنگ کیلئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ موبائل ایپ کا تعارف کرواتے ہوئے Zameen.comکے بانی عمران علی خان نے کہا کہ موجودہ ایپ کی لانچ Zameen.comکی کامیابیوں میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے لہذا اس نئے دور میں ہمیں بھی جدید تقاضوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے۔ پاکستان بھی تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کی لانچ کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے اور اب موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

لہذا موجودہ ایپ وقت کا تقاضا تھا جس کو Zameen.comنے بر وقت پورا کیا ہے۔ عمران علی خان نے عزم کا اظہار کیا کہ یہ ایپ صارفین میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپلیکشن کی لانچ اس بات کی عکاسی بھی ہے کہ Zameen.comکی مستقبل پر گہری نظر ہوتی ہے اور آئندہ اس ایپ میں مزید خصوصیات کا اضافہ کر کے اس کے نئے ورژن متعارف کروائے جائیں گے۔

Zameen.com اپنے صارفین کیلئے ہمیشہ نئی اور بہترین راہیں تلاش کرتا ہے تاکہ ان کامتعلقہ پورٹل کے ساتھ خوشگوار اور یاد گار تجربہ رہے ،موجودہ ایپلیکیشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔Zameen.comکی یہ ای پلیکیشن ایپل کے ایپس سٹور میں دستیاب ہے جہاں سے صارفین اس کو آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس ایپلیکشن سے صارف پورٹل پر اپنی سرچ کو محفوظ کرنے، پورٹل کے ڈیٹا بیس تک رسائی ،نوٹیفکیشن کی وصولی سمیت دیگر سہولیات حاصل کر سکتاہے ۔
Zameen.comپراپرٹی کے اعتبار سے پاکستا ن کی سب بڑی ویب سائٹ ہے جو کہ اپنے بہترین ترتیب ،آسان رسائی اور آپشنز کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے صارفین کی اولین ترجیحات میں شمار ہوتی ہے ۔اس ایپ کی لانچ سے پاکستان میں موبائل ایپ استعمال کرنے والے لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین نے Zameen.comکی اس ایپلیکیشن پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس کی کامیابی کی پیشگوئی کی ۔
آئی فون پر یہ ایپلیکیشن انسٹال کرنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

تاریخ اشاعت: 2014-09-05

More Technology Articles