Mobile apps for diabetics and the diabetes diet

Mobile Apps For Diabetics And The Diabetes Diet

ذیابیطس(شوگر) کے مریضوں کیلئے خصوصی موبائل اپلیکیشنز

کیا آپ کو یاآپ کے دوست احباب میں سے کوئی ذیابیطس(شوگر) کاشکار ہے؟ اس مہلک بیماری کا سب سے بہترین علاج پرہیز اور مناسب غذا ہے۔ ڈاکٹروں کی پیچیدہ ادویات کے ساتھ ساتھ مریض پر لازم ہے کہ وہ اپنی غذا کا مکمل دھیان رکھے۔ ہم کھاتے وقت یہ دھیان نہیں رکھتے کہ ان چیزوں میں کتنی چکنائی، مٹھاس وغیرہ شامل ہے۔ بظاہر مفید لگنے والی خواراک بھی مریض کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔


ذیابیطس کے مریضوں کی بہتری کیلئے ٹیکنالوجی نے بہت سی آسانیاں پیدا کر دیں ہیں، خاص طور پر سمارٹ فون کے صارفین اب یہ جان سکتے ہیں کہ وہ جو غذا کھا رہے ہیں وہ انکے لئے مفید ہے یا خطرناک۔بلکہ آج کے دور میں سمارٹ فونز ایسے مریضوں کیلئے کسی رہنما ء سے کم نہیں، جو مریضوں کی رہنمائی انتہائی مفید اور بہتر طریقے سے کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)


آج ہم آپ کو آئی فون ، آئی پیڈ اور اینڈرائیڈ موبائلز کیلئے بنائی گئی ایسی 5مفت اپلیکیشنز کے بارے میں بتائیں گے جو شوگر کے مریضوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں، اور انکو اس بیماری سے دور رکھنے اور بہتر غذا کھانے میں رہنمائی کر سکتی ہیں۔


 
1۔ Diabetes Companion
یہ اپلیکیشن ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سب سے بہترین اپلیکیشنز میں سے ایک ہے۔ یہ مریض کے بلڈ شوگر لیول کے ریکارڈز سے لیکر اسکی خوراک تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ مریض کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف ’’چیلنج‘‘ دیتی ہے، اور مریض سے دریافت کرتی ہے کہ اسنے یہ چیلنج مکمل کیا کہ نہیں!
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
 
2۔ Social Diabetes
اس منفرد اپلیکیشن کی بدولت آپ اپنے مرض کا علاج دوسروں کی رائے کے ساتھ کر سکتے ہیں، یعنی اپنی کیفیت، اپنا مکمل ڈیٹا ، ادویات کی تفصیل اور خوراک کی تفصیلات دیگر مریضوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، اور انکے مشورے حاصل کر سکتے ہیں۔
یعنی دیگر مریضوں نے کس طرح اس بیماری سے نجات حاصل کی۔ اسکے علاوہ ہزاروں کھانے کی ترکیبیں، جو شوگر کے مریضوں کیلئے بنائی گئی ہیں حاصل کر سکتے ہیں، اور جان سکتے ہیں کونسی چیز کھانے سے آپ کی صحت کو نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
  
CarboMentor - Diabetes App

یہ ایپ صرف آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے بنائی گئی ہے، اسکی بدولت آپ اپنے کھانے کی عادتوں کو تبدیل کر سکتے ہیں، اور اپنے کھانے کا مکمل ریکارڈ رکھ سکتے ہیں ۔ کھانے سے قبل آپ اس اپلیکیشن سے خوراک میں موجود اجزاء اور کیلوریز وغیرہ کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔ اور اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ خوراک کس قدر مفید یا خطرناک ہے۔

یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
  
4۔ Glucose Buddy
گلوکوز بڈی بھی ایک انتہائی مفید اپلیکیشن ہے، جو آپ کی جسامت کے مطابق آپ کا وزن، بلڈ پریشر وغیرہ آپ کو بتاتی ہے، اسکے علاوہ آپ کی روزمرہ کی عادتوں پر بھی نظر رکھتی ہے، آپ کو کھیلوں کی ترغیب دیتی ہے، اور آپ کو یاد کرواتی ہے کہ کب آپ نے بلڈ پریشر چیک کرنا ہے، اور کب شوگر۔

یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے
 
5۔ Diabetes Pal
یہ ایک مکمل اپلیکیشن ہے، جو شوگر کے مریضوں کو با آسانی تمام معلومات فراہم کرتی ہے، اور انکی فراہم کردہ معلومات کی بدولت مریضوں کو مشورے فراہم کرتی ہے۔
اسکا انٹرفیس کافی آسان ہے، اس میں آپ با آسانی اپنے کھانے کا ریکارڈ، چلنے پھرنے اور ورزش کا ریکارڈ محفوظ کر سکتے ہیں۔اور کھانے سے قبل اس میں موجود اشیاء اور کیلوریز وغیر ہ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ ایپ نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کرکے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ڈاؤنلوڈ : اینڈرائیڈ کیلئے | آئی فون اور آئی پیڈ کیلئے

تاریخ اشاعت: 2014-05-16

More Technology Articles