Monitor web pages for changes

Monitor Web Pages For Changes

ویب پیجیز کی تبدیلیوں کو مانیٹر کریں

سائٹ ڈیلٹا  واچ (SiteDelta Watch) اور سائٹ ڈیلٹا ہائی لائٹ (SiteDelta Highlight) کروم اور فائر فاکس کے لیے دو ایکسٹینشنز ہیں۔ یہ ایکسٹینشنز  ویب پیجیز کو مانیٹر کرتے ہوئے ان کی تبدیلیوں کا پتا چلاتی ہیں۔ دونوں ایکسٹینشنز ہی آپ کو ویب پیجیز میں ہونے والی تبدیلیوں کی اطلاع دیتی ہیں۔ دونوں میں فرق یہ ہے کہ واچ ایکسٹینشن یہ سب خود کار طور پر کرتی ہے جبکہ ہائی لائٹ  کنکٹ ہونے پر مطلوبہ ویب پیج میں تبدیلیوں کا بتاتی ہے۔

(جاری ہے)


کسی بھی ویب سائٹ میں ہونے والی اپ ڈیٹس  سے باخبر رہنے کےلیے یہ  ایکسٹینشنز کافی مفید ہیں۔اس کی مدد سے آپ شاپنگ ویب پیج پر شامل  ہونے والی نئی پراڈکٹس، نیوز اپ ڈیٹس،اپنے دوست کے سوشل میڈیا پروفائل میں ہونے والی تبدیلی، ویب پیجیز میں شامل ہونے والے نئے میڈیا   اور دیگر بہت سے کام سر انجام دے سکتے ہیں۔
ان ایکسٹینشنز کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2018-01-24

More Technology Articles